ملالہ کی برطانوی ویب سیریز کی پہلی جھلک منظرعام پر آگئی

لندن: پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کی برطانوی میوزیکل ویب سیریز وی آر لیڈی پارٹس کی پہلی جھلک منظرعام پر آگئی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق میوزیکل ویب سیریز وی آر لیڈی پارٹس کا سیزن 2 آج سے امریکی اور برطانوی ٹی وی چینلز پر نشر ہوگا، سیریز کے اس سیزن میں ملالہ یوسف زئی بھی مختصر کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اس میوزیکل ویب سیریز کی پہلی جھلک وائرل ہورہی ہے، جس میں ملالہ یوسف زئی کو گھوڑے پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کاؤ بوائے ٹوپی پہنے گھوڑے پر بیٹھی ہیں جب کہ سیریز کی دیگر اداکارائیں اُن کے اردگرد کھڑی ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ویب سیریز میں ملالہ یوسف زئی کو میوزیکل بینڈ کے رکن کے طور پر دکھایا جائے گا۔
اس ویب سیریز کی کہانی مسلمان نوجوان لڑکیوں کی جدوجہد کے گِرد گھومتی ہے، یہ تمام لڑکیاں برطانیہ کی رہائشی ہوتی ییں جو متعدد مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنے کے بعد موسیقی کی دُنیا میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔
پاکستانی نژاد ندا منظور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ویب سیریز کی کہانی ندا منظور سمیت متعدد لکھاریوں نے لکھی ہے۔
خیال رہے کہ میوزیکل ویب سیریز وی آر لیڈی پارٹس کا پہلا سیزن سال 2021 میں ریلیز ہوا تھا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔