ہنسنے والے روبوٹ کی تخلیق

ٹوکیو: روبوٹ کو انسان سے مشابہہ کرنے کی خاطر اسے لطیفوں پر ہنسانے میں کامیابی حاصل کرلی گئی۔
جاپان کی کیوٹو یونیورسٹی کے محققین مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے مناسب ہنسی کے حوالے سے اور قہقہے اور تیز آواز چیخ کے درمیان فرق کرنے کے لیے روبوٹس کی تربیت کررہے ہیں۔
فرنٹیئر اِن روبوٹکس اینڈ اے آئی نامی جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں محققین نے بتایا کہ وہ ایرِیکا نامی ایک روبوٹ کے ساتھ اس امید پر کام کررہے ہیں کہ روبوٹ کے ساتھ گفتگو کو مزید قدرتی بنایا جاسکے۔
کیوٹو یونیورسٹی کے شعبہ انٹیلی جنس سائنس اور ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر کوجی اِنوو کا کہنا تھا کہ محققین کا خیال ہے کہ کسی کا ہم احساس ہونا مصنوعی ذہانت کے گفتگو کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔

ان کے مطابق گفتگو کی درست جواب دینے کے علاوہ متعدد جہتیں ہوتی ہیں، لہٰذا سائنس دانوں نے فیصلہ کیا کہ روبوٹ کے صارف کے ہم احساس ہونے کا ایک طریقہ قہقہوں کا تبادلہ ہوسکتا ہے جو آپ ایک چیٹ بوٹ کے ساتھ نہیں کرسکتے۔
شیئرڈ لافٹر ماڈل بنانے کے لیے محققین نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا، تاکہ ہنسی کی نشان دہی میں مدد مل سکے اور یہ فیصلہ کیا جاسکے آیا ہنسنا ہے یا نہیں اور موقع پر کس قسم کی ہنسی مناسب ہوگی۔
آزمائش میں ایرِیکا اور حقیقی لوگوں کے درمیان دو سے تین منٹ کے چار گفتگو کے دور ہوئے، جس میں نتائج اچھے رہے۔
البتہ، ماہرین کے مطابق عین حقیقی ہنسی کی صورت حال بنانے کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔