ملک میں تھنک ٹینکس کی ضرورت ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں تھنک ٹینکس کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باہر سے ایک پروپیگنڈا سوچ پاکستان پر غالب ہوا اور اسی نے غلط تاثر قائم کر دیا۔ باہر بیٹھے لوگوں کو پاکستان کی جغرافیہ اور ثقافت کا علم نہیں اور وہ انتہا پسند کہہ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں تھنک ٹینکس کی ضرورت ہے ہم نے اپنے تھنک ٹینکس ختم کیے اور باہر کی سوچ کو ملک میں لاگو کیا۔ مغرب میں تو برداشت ہی نہیں ہے جبکہ ہماری قوم میں سب سے زیادہ برداشت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ مغرب ہمارے خلاف جو بھی کہتا تھا ہمارے پاس مضبوط دفاع کے لیے کوئی ذرائع نہیں ہوتے تھے۔