دہشت گردی کا ناسور پھر سر اُٹھارہا، اسے کُچل دیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس ثبوت ہیں۔
قومی پیغام امن کمیٹی کے ارکان سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، 2018 کی طرح دہشت گردی کا سر کچل دیں گے، دہشت گردوں کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھاکر بحرہند میں ڈبو دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس ثبوت ہیں اور دشمن کی طرف سے انہیں ہر طرح کے وسائل فراہم کیے جارہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام مکتب فکر کے جید علماء کا یہاں ہونا اچھی بات ہے، قومی یکجہتی کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے شاید کبھی نہ تھی، مل بیٹھ کر معاملات طے کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔