کینیڈین وزیراعظم نے 18 سال بعد اہلیہ سے راہیں جدا کرلیں

اونٹاریو: دُنیا بھر میں اپنے فیصلوں کے باعث مقبول کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی اہلیہ صوفی گريگوئر سے شادی کے 18 سال بعد راہیں جدا کرلیں۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں اہلیہ صوفی گریگوئر سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں نے طویل اور مشکل بات چیت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو محفوظ، محبت بھرے اور باہمی تعاون کے ماحول میں پرورش کے لیے خاندان کے قریبی فرد کی طرح رہیں گے۔ اپنے بچوں کی بھلائی کے لیے سب سے درخواست ہے کہ ہماری اور ان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔
ٹروڈو اور صوفیہ کی شادی مئی 2005 میں ہوئی تھی، دونوں کی شادی 18 سال قائم رہی اور ان کے 3 بچے ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم آفس کے مطابق جسٹن ٹروڈو اور صوفی نے علیحدگی کی قانونی دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔