پاکستانی آل رائونڈر محمد نواز کے گھر ننھی پری کی آمد

کراچی: پاکستانی آل رائونڈر محمد نواز کے گھر ننھی پری کی آمد (بیٹی کی پیدائش) ہوئی ہے۔
محمد نواز نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔
انسٹا اسٹوری میں محمد نواز نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کی بے پناہ رحمتوں کے ساتھ ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
کرکٹر نے ایک اور انسٹا اسٹوری میں اسپتال سے لی گئی ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہیں اسپتال کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ محمد نواز 2018 میں ایزدیہار نامی لڑکی سے جنوبی افریقا میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2020 میں ہوئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔