الیکشن کمیشن نے 39 ارکان قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی سے تعلق تسلیم کرلیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں 39 ارکان کو پاکستان تحریک انصاف سے تعلق تسلیم کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 39 ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کا رکن تسلیم کرلیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے جاری نوٹیفکیشن کو اپنی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پی ٹی آئی نے 39 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست اور ان کے پارٹی وابستگی فارمز الیکشن کمیشن میں جمع کرائے تھے۔
سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ سناتے ہوئے تحریکِ انصاف کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔