ٹوئٹر پر بھی فیس بک ری ایکشنز جیسے فیچر کی آزمائش شروع

ٹوئٹر میں فیس بک ری ایکشنز جیسے فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے، فیچر میں ٹوئٹس پر مختلف ایموجیز کے ذریعے صارفین اپنے تاثرات کا اظہار کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق صارفین کو ہارٹ آئیکون کے ساتھ مزید 4 ایموجیز دستیاب ہوں گے۔ جن میں ٹیرز آف جوائے، تھنکنگ فیس، کلیپنگ ہینڈز اور کرائینگ فیس شامل ہیں۔
اس سے قبل ٹوئٹس پر ری ایکشن کا ایک ہی طریقہ ہارٹ لائیک ایموجی موجود ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بار ایسے ایموجی کو استعمال کیا جارہا ہے جو عالمی سطح پر پہچانے جاتے ہیں۔ فیچر کی آزمائش صرف ترکی میں کی جارہی ہے۔
چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے انسٹا گرام جیسا نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا تھا، جس میں تصاویر اور ویڈیوز بڑے سائز میں نظر آئیں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔