موٹروے پر بس کا خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق اور 22 زخمی

فتح جنگ: موٹروے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق بس بہاولپور سے اسلام آباد جارہی تھی کہ بس ڈرائیورکی لاپروائی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں 6 خواتین اور 5 مرد شامل، جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور، وہاڑی، شرق پور، اسلام آباد سے تھا۔
موٹروے پولیس کا مزید بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔