چینی معیشت سے متعلق آئی ایم ایف کا اہم بیان

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارج جیوا نے کہا ہے کہ چینی معیشت پر کورونا وائرس کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے کام کر رہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے چینی معیشت میں بہتری کی امید ظاہر کر دی، عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارج جیوا نے کہا کہ چین کی معیشت 2020 کی دوسری سہ ماہی میں معمول پر آجائے گی۔
جارج جیوا نے کہا کہ سنگین صورت حال سے بچنے کے لئے وائرس پر قابو پانے، اس کے معاشی اثرات کم کرنے اور عالمی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
اس کے نتیجے میں عالمی معیشت پر اس کے اثرات کم اور مختصر مدت کے لئے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ عوام اور دیگر متاثرہ علاقوں کے افراد کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف ان کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔