تہران میں سلنڈر دھماکا، 19 جاں بحق، متعدد زخمی
تہران: ایرانی دارالحکومت تہران میں سلنڈر دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں.
تہران کے میڈیکل کلینک میں دھماکا سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 خواتین بھی شامل ہیں، حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔
دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آگ کے شعلے دُور دُور تک دیکھے گئے، امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی جب کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے شواہد اکٹھے کیے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔