بھٹو، ماؤ، اندرا اور ہٹلر کی ملاقات، ایک دل چسپ اور منفرد ڈراما

کراچی: پاکستان، بھارت اور چین کے تعلقات پر مبنی دل چسپ شارٹ فلم تاریخ کے مسافر کو ریلیز کردیا گیا۔
اس منفرد فلم میں انڈسٹری کی نامور اداکارہ حنا دل پذیر، سہیل ہاشمی، عمیر ہارون اور علی خان نے اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔
یہ ڈراما عمیر ہارون نے پروڈیوس کیا، تحریر اور ہدایت، معروف اداکار ساجد حسن کی ہے، اسکرین پلے اقبال خورشید نے لکھا ہے۔


اس پروجیکٹ کی شوٹنگ مقامی یونی ورسٹی میں گزشتہ دنوں مکمل کی گئی تھی، ڈرامے کی کہانی عالم بالا میں ذوالفقار علی بھٹو، ماؤزے تُنگ، اندرا گاندھی اور ہٹلر کی ملاقات کے گرد گھومتی ہے۔
مکالمے انتہائی دل چسپ ہیں اور شوٹنگ میں نئے تجربات کیے گئے ہیں، جو ناظرین کو چونکا دیں گے۔
تمام فن کاروں نے اپنے اپنے کرداروں میں ڈوب کر پرفارمینس دی ہے۔


حنا دل پذیر نے اندرا گاندھی کے روپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہٹلر کے روپ میں عمیر ہارون نے جان دار اداکاری کی، علی خان نے ذوالفقار علی بھٹو کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرا، سہیل ہاشمی چینی انقلابی لیڈر کے کردار میں نگینے کی طرح فٹ تھے۔
یہ منفرد شارٹ فلم ڈیجیٹل پلیٹ فورمز پر انگریزی اور چینی سب ٹائٹلز کے ساتھ پیش کردی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔