کراچی: بے قابو ٹینکر بینک میں گھسنے سے ایک شخص جاں بحق

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں بے قابو واٹر ٹینکر نجی بینک میں گھس گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک واٹر ٹینکر بے قابو ہو کر نجی بینک میں گھس گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران وہ دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں واٹر ٹینکر کا ڈرائیور اور کلینر بھی زخمی ہیں، جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے، واقعہ کی مزید تحقیقات بھی کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔