طالبان کا افغانستان کے 85 فیصد حصے پر کنٹرول کا دعویٰ

کابل: طالبان نے افغانستان کے 85 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے افغانستان کے 85 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے جب کہ طالبان کے خلاف پروپیگنڈے کے نتیجے میں سرکاری حکام کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی افغان حکام کا کہنا ہے کہ نیٹو فوج کے انخلا کے بعد مضبوط ہونے والے طالبان نے صوبے ہرات کے اہم ضلع پر قبضہ کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ افغان حکام اور طالبان نے ترکمانستان کی سرحد کے ساتھ موجود علاقے ترغنڈی پر بھی قبضے کی تصدیق کی۔
اس سلسلے میں افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان کو ان کی نئی پوزیشنز سے ہٹانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے قندھار شہر کے جنوبی علاقے میں واقع ایک جیل پر بھی حملہ کیا گیا، جہاں طالبان نے جیل پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، تاہم وہاں انہیں فورسز سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔