استاد کے بدترین تشدد سے قرآن حفظ کرنے والا طالبعلم جاں بحق!

وہاڑی: قرآن حفظ کرنے والے طالب علم کو سبق یاد نہ کرنے پر استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا، آٹھ سالہ طالب علم تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ تھانہ صدر کی حدود چک 214 ای بی بنگالہ میں پیش آیا، جہاں مدرسے میں حفظ قرآن کے 8 سالہ طالبعلم مبشر یاسین کو سبق یاد نہ ہونے پر استاد عمران یعقوب نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق تشدد کے دوران 8 سالہ بچے کی حالت غیر ہوگئی اور طبی امداد ملنے سے قبل ہی طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم عمران یعقوب کو گرفتار کرلیا اور طالب علم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔