براؤزنگ Saudi arabia

Saudi arabia

پاکستان اور سعودیہ میں قرآن پاک کی اشاعت و ترجمے سے متعلق معاہدہ طے

اسلام آباد: سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستانی وزارت مذہبی امور کے درمیان قرآن پاک کی اشاعت و ترجمے سے متعلق معاہدہ طے پاگیا۔ بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے درمیان قرآن…

سعودیہ: دنیا کے طویل ترین ڈرائیور لیس میٹرو سسٹم کے آغاز کی تیاریاں

ریاض: دنیا کے طویل ترین ڈرائیور لیس میٹرو سسٹم کا سعودی عرب میں آغاز ہونے جارہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب ریاض میٹرو سسٹم کا یہ منصوبہ 22.5 ارب امریکی ڈالر سے شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے، جسے دنیا کا سب سے طویل ڈرائیور لیس…

قوم سعودیہ کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے ہاتھ توڑ دے گی، وزیراعظم

تونسہ: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہماری مالی، اقتصادی اور ڈپلومیٹک معاونت کی، اس کے عوض سعودی حکومت نے کبھی کچھ نہیں مانگا، کل جو سعودی عرب کے خلاف بیان سامنے آیا ہے پاکستان سے اس سے بڑی دشمنی کوئی نہیں ہوسکتی۔…

مکہ مکرمہ میں سیلاب کے باعث 3 بچے جاں بحق

مکہ مکرمہ: بارش کے باعث سیلاب میں 4 بچے ڈوب گئے، جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائی شامل، ایک لاپتا۔ سعودی ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید بارش کے بعد ریلے میں 4 بچے ڈوب گئے۔ ڈوبنے والے تین بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو…

سعودیہ نے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی لگادی

ریاض/ اسلام آباد: سعودی عرب کی حکومت نے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی لگادی، سعودیہ کا کہنا ہے کہ صرف تندرست اور توانا افراد ہی حج پر آسکیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو حج 2025…

غارِ حرا جانے کے لیے پہلی کیبل کار جلد شروع ہونے کا امکان

ریاض: سعودی عرب میں غار حرا تک کیبل کار پہنچانے کے پروجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کیبل کار کو آئندہ برس تک کھول دیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں غار حرا تک جانے کے لیے کیبل کار کا اسٹیشن مقدس پہاڑ پر 634…

مکہ: جاں بحق حاجیوں کی تعداد ہزار سے متجاوز، 58 پاکستانی بھی شامل

مکۃ المکرمۃ: پچھلے دنوں سعودی عرب میں دوران حج جاں بحق افراد کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی ہیں، جن میں 58 پاکستانی حجاج بھی شامل ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر اموات گرمی کی شدت یا گرمی سے پیدا شدہ پیچیدگیوں کے باعث ہوئیں، جاں بحق…

مناسک حج شروع: روح پرور لمحات، فضا‏ میں لَبَّيْكَ اللَّھُمَّ لَبَّيْكَ کی صدائیں

مکہ مکرمہ: حجاز مقدس میں مناسک حج کی ادائیگی کا آج سے آغاز ہوگیا۔ مناسک حج کے پہلے مرحلے میں لاکھوں عازمین لبیک اللَّھُمَّ لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے منیٰ کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ قیام کریں گے۔ عازمین حج بسوں کے ذریعے منیٰ پہنچیں گے۔…

3 لاکھ غیر مجاز عازمین حج مکہ مکرمہ سے بے دخل

ریاض: بغیر اجازت حاصل کیے حج ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچنے والے 3 لاکھ عازمین کو سعودی حکومت نے ضوابط کی خلاف ورزی پر مقدس شہر سے باہر نکال دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر سے 18 لاکھ سے زائد مسلمان نے حج کی…

حجاج کو گرمی سے بچانے کیلئے عرفات کی سڑکیں سفیدی سے رنگ دی گئیں

ریاض: حج انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور سعودی انتظامیہ اس برس حاجیوں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے سرگرداں ہے، حجاج کرام کو گرمی سے بچانے کے لیے شیلٹرز سمیت سڑکوں پر سفید پینٹ بھی ہورہا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق عرفات میں…