براؤزنگ presidential election

presidential election

ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی مسک کی دولت کھربوں روپے بڑھ گئی

واشنگٹن: ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی نے ان کی دولت میں کھربوں روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے…

امریکا میں ووٹنگ شروع، ٹرمپ اور کملا میں سخت مقابلے کا امکان

واشنگٹن: صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہوگئی، جس میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس میں کانٹے کے مقابلے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ امریکا میں 6 مختلف ٹائم زون کے باعث مختلف امریکی ریاستوں میں پولنگ کا آغاز…

امریکا کے ووٹرز کل نئے صدر کا انتخاب کریں گے

واشنگٹن: امریکا میں صدارتی انتخاب کا حتمی مرحلہ کل پایۂ تکمیل تک پہنچے گا، اس سلسلے میں گہما گہمی عروج پر ہے۔ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کامیابی کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔ قبل ازوقت ووٹنگ میں 75 ملین سے زائد شہری حق رائے…

ایرانی صدارتی انتخابات: تمام امیدوار مطلوبہ اکثریت لینے میں ناکام، 5 جولائی کو دوبارہ پولنگ

تہران: گزشتہ ماہ صدر رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ناگہانی وفات کے بعد ایران میں قبل ازوقت ہونے والے صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکا، جس کے بعد دوبارہ ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق…

صدر مملکت کے عہدے کیلیے زرداری اور اچکزئی میں مقابلہ، کاغذات جمع

اسلام آباد: صدر مملکت کے انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کی طرف سے آصف زرداری اور اپوزیشن کی جانب سے محمود اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے پارٹی رہنما فاروق ایچ نائیک نے سابق صدر آصف زرداری کے کاغذات اسلام…

ملک میں صدارتی الیکشن 9 مارچ کو کرائے جانے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان میں صدارتی انتخاب 9 مارچ کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے حوالے سے باقاعدہ شیڈول بھی جاری کرے گا۔ دھیان رہے کہ صدر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت…

بشارالاسد ایک بار پھر شام کے صدر منتخب

دمشق: بشارالاسد ایک بار پھر شام کے صدر منتخب ہو گئے ہیں، اُنہوں نے ریکارڈ 95 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ بشارالاسد چوتھی مرتبہ سات سالہ مدت کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے 1 کروڑ 30 لاکھ ووٹ حاصل کیے جب کہ ووٹنگ کی شرح 78 فیصد رہی۔ ان کے…