براؤزنگ Passed away

Passed away

پرنس کریم کی رحلت، پرنس رحیم اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام بن گئے

لزبن: اپنے والد پرنس کریم آغا خان کی رحلت کے بعد پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے۔ پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام ہیں۔ پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا 50…

سعودی عرب کے شہزادے عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے

ریاض: سعودی عرب کے شہزادے عبدالعزيز بن مشعل بن عبدالعزيز آل سعود انتقال کرگئے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے اعلان میں کہا گیا کہ شہزادہ عبدالعزیز بن مشعل بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے ہیں۔ ایوان شاہی کے مطابق…

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ چل بسے، بھارت میں 7 روزہ سوگ

نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیراعظم اور کانگریس کے رہنما من موہن سنگھ گزشتہ روز 92 سال کی عمر میں چل بسے۔ بھارتی حکومت نے اُن کے انتقال پر 7 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کردیا جب کہ ان کی آخری رسوم سرکاری اعزاز کے ساتھ  ادا کی جائیں گی۔ بیرون…

ترکی کے معروف مذہبی و سماجی رہنما فتح اللہ گولن انتقال کرگئے

واشنگٹن: ترکیہ کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن رحلت فرماگئے۔ بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق ترکیہ کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن امریکا میں انتقال کرگئے۔ 83 سالہ فتح اللہ 1999 سے امریکا میں خودساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔…

بھارت کی صف اول کی کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا چل بسے

ممبئی: بھارت کے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رتن ٹاٹا ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ بدھ کو انتقال کرگئے۔ انہیں چند روز پہلے بلڈ پریشر میں کمی کی شکایت پر اسپتال لایا…

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین بلی چل بسی

لندن: آج کل برطانیہ میں ایک بلی کی موت شہ سرخیوں میں ہے جو دنیا کی معمر ترین بلی تھی۔ روزی نامی بلی کی مالکہ لیلا برسیٹ نے حال ہی میں روزی کو الوداع کیا جو دنیا کی سب سے معمر بلی کا اعزاز رکھتی تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق بلی کی موت 33 سال کی…

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ انتقال کرگئے

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ انتقال کرگئے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق ممتاز مصطفیٰ کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا۔ ایم این اے کے انتقال سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی آگاہ کردیا گیا…

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر خالد عباداللہ انتقال کرگئے

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں رہائش پذیر پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر خالد عباد اللہ 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ خالدعباداللہ نے 1964 تا 1967 4 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ اپنے اولین ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی…

کینسر میں مبتلا معروف پاکستانی شیف ناہید انصاری انتقال کرگئیں

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی معروف شیف ناہید انصاری کینسر کی بیماری کے باعث انتقال کرگئیں۔ شیف ناہید انصاری نے مختلف مارننگ شوز اور کوکنگ شوز میں کھانوں کی تراکیب اور ٹوٹکوں سے عوام کے دلوں میں گھر کیا۔ ناہید انصاری کینسر کے مرض میں…

خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ صالح الشائبہ کی رحلت

مکۃ المکرمۃ: خانہ کعبہ کے کلید بردار (چابی کے محافظ) شیخ صالح الشائبہ کا سانحہ ارتحال۔ شیخ صالح الشائبہ کے انتقال کی تصدیق سعودی میڈیا کی جانب سے کی گئی ہے۔ حرمین کے ایکس اکاؤنٹ کے مطابق شیخ صالح الشائبہ کی نماز جنازہ کل فجر کے بعد…