ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ

کولمبو: متوقع بارشوں نے شائقین کرکٹ کے ارمانوں پر اوس گرادی۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا گروپ اے کا اہم میچ 15 فروری اتوار کو کولمبو میں شیڈول ہے۔
اتوار کو شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پاک بھارت ٹاکرا ایک بار پھر بے یقینی صورت حال کا شکار ہوگیا اور کولمبو میں متوقع بارش نے ممکنہ طور پر میچ پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی مختلف رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے دن بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کا 50 فیصد امکان ہے جب کہ شام 6 بجے کے قریب شہر میں 2.1 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔
اگر میچ بارش کی نذر ہوجاتا ہے تو پاکستان اور بھارت دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔ شائقین یہی دعا کررہے ہیں کہ یہ ہائی وولٹیج میچ بارش سے متاثر نہ ہو۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے دونوں میچز جیت کر گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔