ٹی 20 ورلڈ کپ،محمد نبی افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

کابل: راشد خان کے قیادت سے انکار پر افغان کرکٹ بورڈ نے ملکی ٹیم کا نیا کپتان محمد نبی کو مقرر کردیا۔
ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں سرفہرست محمد راشد نے ورلڈ کپ کیلیے منتخب اسکواڈ پر مشورہ نہ لیے جانے پر قیادت چھوڑدی تھی، محمد نبی نے ذمہ داری ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا کہ اس مشکل صورتحال پر میں بورڈ کا فیصلہ قبول کرتا ہوں، ہم سب مل کر ورلڈ کپ میں قوم کی بہترین نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ افغان اسکواڈ میں راشد خان، رحمت اللہ گرباز،حضرت اللہ زازائی، عثمان غنی، اصغر افغان، محمد نبی، نجیب اللہ زدران،حشمت اللہ شاہدی، محمد شہزاد،مجیب الرحمان، کریم جنت، گلبدین نائب، نوین الحق،حامد حسن، شرف الدین اشرف، دولت زدران، شاہپور زدران اور قیس احمد شامل ہیں۔
شیئر

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔