سسرال میں رہنے سے زندگی آسان ہوجاتی ہے، سُنیتا مارشل

کراچی: اداکارہ سنیتا مارشل نے ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران جوائنٹ فیملی سسٹم کی بھرپور حمایت میں لب کُشائی کی ہے۔
سُنیتا نے کہا کہ سسرال کے ساتھ رہنے سے زندگی میں بہت سی آسانیاں پیدا ہوجاتی ہیں اور کسی بھی چیز کی فکر نہیں رہتی۔
سُنیتا مارشل نے بتایا کہ سسرال میں رہنے کا پہلا بڑا فائدہ بچوں کی ذمے داری سے نجات ہے کیونکہ گھر میں دادا دادی موجود ہوتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ روزمرہ کے مسائل جیسے کھانے اور راشن کا انتظام بھی میری ساس خود سنبھال لیتی ہیں جب کہ ان کی ساس کپڑوں سمیت ان کے دیگر ذاتی مسائل بھی حل کرتی ہیں۔
پروگرام میں شامل اداکارہ طوبیٰ انور نے بھی جوائنٹ فیملی سسٹم کی اہمیت کو سراہا اور کہا کہ ایک ساتھ رہنے سے بچوں کی تربیت بہتر ہوتی ہے اور انہیں گھر کے بڑوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔