اسلام آباد میں ٹینس ٹورنامنٹ میں شریک کراچی کی کھلاڑی کا اچانک انتقال
اسلام آباد: شہر قائد سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹینس کھلاڑی اسلام آباد میں انتقال کرگئیں۔
زینب علی نقوی آئی ٹی ایف ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے اسلام آباد گئی تھیں۔
ٹینس فیڈریشن کے مطابق زینب 12 فروری پیر کی رات میچ کھیل کر نہانے گئیں اور پھر دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو وہ وہاں مُردہ حالت میں پائی گئیں، یعنی وہ انتقال کرچکی تھیں۔
زینب علی نقوی کراچی ریجن کی ٹاپ پلیئر تھیں اور وہ کراچی اور سندھ کی سطح پر کئی ایونٹس جیت چکی تھیں۔