یو اے ای کی پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے اقدامات کی سخت مذمت
دبئی: یو اے ای نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور تشدد کے خلاف پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے حکام نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے مجرمانہ اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
دوسری جانب قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات کے تناظر میں تشدد کے استعمال کو مسترد کرتے ہیں اور عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے بھی عمران خان اور دیگر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جب کہ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے بھی عمران خان پر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سربراہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج ہیں۔