جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے: سونامی سے متعلق وارننگ جاری

ٹوکیو: جاپان جہاں سارا سال زلزلوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے، اُس کے جنوب مغربی علاقے کویوشو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 37 کلومیٹر تھی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث ممکنہ سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ جاپان کے جنوبی علاقوں میں موجود ایٹمی بجلی گھروں میں اب تک صورت حال معمول کے مطابق ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔