اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن میں2 ارب 20 کروڑ سے زائد شیئرز کی ٹریڈنگ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئرزکی خریدوفروخت کا نیاریکارڈ قائم ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن میں2 ارب 20 کروڑ سے زائد شیئرز کی ٹریڈنگ کی گئی۔یاد رہے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1 ارب 56 کروڑ 33 لاکھ سے زائدشیئرزکےسودےہوئےتھے ، کاروبارکئے گئے شیئرزکی مالیت 28 ارب 33 کروڑ سے زائد تھی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی کارجحان رہا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹریڈنگ کا حجم 2 ارب 20 کروڑ شیئرز کو عبور کر گیا۔42 ارب روپے سے زائد مالیت کے شیئرز کی ٹریڈنگ کی گئی اور مارکیٹ میں کم لاگت والےشیئرزآج بھی سب سے زیادہ فروخت ہوئے۔خیال رہے اس سے قبل 11 فروری 2021 کو سب سے زیادہ ایک ارب 125کروڑ حصص کاکاروبار ہوا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔