اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 97 ہزار کی تاریخی حد پار کرنے میں کامیاب

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں روز بروز نت نئے قائم ہورہے ہیں، 100 انڈیکس میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔
آج بھی کاروباری روز کے آغاز سے ہی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 97 ہزار کی نئی حد پار کرگیا۔
ایک موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 1500 پوائنٹس کے اضافے سے 97 ہزار 46 کی حد پر دیکھا گیا، جو اس کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے 96 ہزار 711 پوائنٹس کی ریکارڈ حد کو چھوا تھا تاہم کاروباری روز کا اختتام 310 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 95 ہزار 546 پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 1.13 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جن کی 37.48 ارب روپے رہی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔