افغان رجیم کی باتیں کھوکھلے دعوے، دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں کریں گے، پاکستان

اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے کسی بھی گروپ سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان رجیم کی باتیں کھوکھلے دعوؤں کے علاوہ کچھ نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا اسلام آباد میں صحافیوں سے ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھا کہ افغان طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان میں سرگرم دہشت گرد افغان گروپوں پر مشتمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کیلئے کوئی نرم گوشہ نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان سے مذاکرات ہوئے، افغان طالبان سے مذاکرات کے معاملے میں دوست ممالک کی کاشوں کو سراہتے ہیں مگر ہم واضح کر دیں کہ دہشت گردوں کے کسی گروپ سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان رجیم کی باتیں کھوکھلے دعوؤں کے علاوہ کچھ نہیں، افغان رجیم اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، امید ہے افغان طالبان اپنے ہاں موجود ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں گے، پاکستان تمام مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے۔
طاہر حسین اندرابی کا مزید کہنا تھا کہ اردن کے بادشاہ پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے، اعلیٰ سطح دورہ برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹرٹیجک سمت مزید مضبوط ہوگی، اردن سے تعلقات جامع، وسیع شراکت داری کی جانب گامزن ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔