ملازمت پیشہ خواتین سے متعلق بیان، سعید انور پر تنقید کی بوچھاڑ

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اوپنر سعید انور خواتین سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھرپور تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔
انسٹاگرام پر سابق کرکٹر کے ایک بیان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ملازمت پیشہ خواتین کے باہر کام کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے اور اسے طلاق کی بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں۔
سعید انور کا کہنا تھا کہ میں پوری دنیا گھوم کر آرہا ہوں، ابھی آسٹریلیا سے آیا ہوں نوجوان رُل رہے ہیں، میاں بیویوں میں لڑائی جھگڑے ہورہے ہیں، اتنے حالات خراب ہوگئے ہیں کہ انہوں نے خواتین کو کمائی پر لگادیا ہے۔
سابق اوپنر نے آسٹریلوی میئر اور دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے وہاں کے میئر نے کہا کہ پاکستان میں ڈپریشن، منشیات اور خودکشی کا رجحان کیوں ہے؟ مجھے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور آسٹریلیا کے فاسٹ بولر نے بلوایا اور پوچھا کہ آپ بتائیں ہمارے حالات کیسے ٹھیک ہوں گے۔
آسٹریلوی میئر نے کہا کہ جب سے ہم نے اپنی عورتوں کو کمائی پر لگایا، ہمارا کلچر برباد ہوگیا۔
سعید انور نے قرآن مجید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک قرآن میں فرماتے ہیں عورت گھر میں بیٹھنے کی چیز ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔