آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول
کراچی: اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں آئی ایم ایف نے قرض معاہدے کے تحت 1.1 ارب ڈالر منتقل کردیے، اسٹیٹ بینک نے تصدیق کردی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرلیا اور پاکستان کے لیے 828 ملین ایس ڈی آر کی رقم منظور کرلی۔
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے اپنے اکاؤنٹ میں 828 ملین ایس ڈی آریا تقریباً 1.1 ارب ڈالرموصول ہوگئے۔
آئی ایم ایف سے موصول ہونے والے فنڈز کی رقم، 3 مئی 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ظاہر ہوگی۔