مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 9.75 فیصد پر برقرار
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 9.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 9.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کراچی میں پریس کانفرنس کی اور مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں شرح سود 9.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی گروتھ مستحکم ہے اور ملک میں مہنگائی کا زور کم ہورہا ہے جس میں مزید کمی آئے گی۔