اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا۔
بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔
پالیسی کمیٹی کے مطابق مئی 2025 میں افراط زر توقعات کے مطابق 3.5 فیصد رہی جب کہ مہنگائی میں معمولی کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ امید ہے کہ مہنگائی آگے چل کر آئندہ مالی سال کے دوران مستحکم ہوجائے گی۔
اعلامیے کے مطابق اقتصادی نمو بتدریج بڑھ رہی اور پیش گوئی ہے کہ یہ اگلے سال مزید بڑھے گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ تجارتی خسارے میں مستقل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور مالی رقوم کی آمد کمزور ہے، تاہم آئندہ مالی سال کے بجٹ کے چند مجوزہ اقدامات درآمدات بڑھاکر اس تجارتی خسارے میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اسی تناظر میں مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آج کے فیصلے کو میکرو اکنامک استحکام اور قیمتوں کے استحکام کو پائیدار رکھنے کے لیے موزوں قرار دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔