جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، سپاہی شہید

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 25 سالہ سپاہی واجد شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکا سیکورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 25 سال کے شہید سپاہی واجد کا تعلق کرک سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کا محاصرہ کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔