کراچی میں گرمی کی شدت میں معمولی کمی ،سمندری ہوائیں مکمل بحال نہ ہوسکیں
کراچی: کراچی: شہر میں گرمی کی شدت میں معمولی کمی جب کہ سمندری ہوائیں مکمل طورپر بحال نہ ہوسکیں۔
اگلے 2روز تک کراچی کا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے،جمعے کو پارہ 37.6 ڈگری ریکارڈ ہوا، جذوی ہیٹ ویو کے خاتمے کے باوجود شہر کے درجہ حرارت معمول پرنہ آسکا۔
جمعے کے روز بھی سمندری ہوائیں مکمل طورپربحال نہ ہوسکیں، جس کے سبب ہوا میں نمی کا تناسب صبح وشام کے وقت 70فیصد رہا،اسی وجہ سے شہر میں گرمی اورحبس کی کیفیت رہی۔
محکمہ موسمیات مطابق جمعے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.6ڈگری جبکہ صبح کے وقت 30.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری ایڈوائرزی کے مطابق اگلے 2روز تک شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے،جس کے دوران گرمی کا پارہ 34سے36ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے