چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: چین کی جانب سے کورونا ویکسین کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ چین نے ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان روانہ کردی ہے۔ چین کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین کی کھیپ لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

خصوصی طیارہ ویکسین لے کر نور خان ایئر بیس پہنچا ۔ اس طیارے کے ذریعے سائینو فارم کی پانچ لاکھ ڈوز پاکستان پہنچی ہیں۔

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کے تین خصوصی طیارے بھی ویکسین لینے کے لیے چین پہنچ چکے ہیں۔ ان خصوصی طیاروں پر ویکسین کی لوڈنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ چین پہنچنے والے یہ تین بوئنگ 777 طیارے دس لاکھ ویکسین لے کر اتوار کو واپس روانہ ہوں گے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک کہتے ہیں کہ کورونا وبا کے بحران پر قابو پانے کیلئے ویکسین کی درآمد کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ تیسری اور مہلک ترین لہر سے نمٹنے کیلئے تمام حکومتی اداروں نے کام تیز کردیا ہے۔ ماضی میں بھی ہر مشکل وقت میں پی آئی اے اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی آئی ہے۔ مہلک کورونا وباء عالمی بحران ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے پی آئی اے اور دیگر ادارے قومی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔