وائس آف سندھ کی شارٹ فلم سندھ میری جان کی پذیرائی!

کراچی: وائس آف سندھ کی خصوصی شارٹ فلم سندھ میری جان کو سندھی کلچرل ڈے کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فورمز پر ریلیز کیا گیا، عوامی سطح پر اس کاوش کو خاصی پذیرائی ملی اور لوگوں نے اس کو بھرپور طور پر سراہا۔

Sindhi Cultural Day

تفصیلات کے مطابق وائس آف سندھ کی شارٹ فلم سندھ میری جان ریلیز ہوکر کامیابی سے سوشل میڈیا پر ناظرین کی جانب سے داد و تحسین حاصل کررہی ہے۔ اس کی شوٹنگ کے لیے اقرا یونیورسٹی میں الاؤ کے ساتھ مچ کچہری کا روایتی رنگوں سے سجا سیٹ لگایا گیا تھا، جو توجہ کا مرکز رہا۔

سندھ میری جان ڈاکٹر عمیر ہارون کی پانچویں پیش کش ہے، اس سے قبل وائس آف سندھ کے زیر اہتمام جناح تم درست تھے، اے پاک وطن، تاریخ کے مسافر اور ستاروں سے آگے پیش کی جاچکی ہیں، جن کی سنجیدہ حلقوں کی جانب سے خاصی پذیرائی ہوئی۔

شارٹ فلم میں معروف ماہر تعلیم اور وائس آف سندھ کے پیٹرن ان چیف حنید لاکھانی اور ناجیہ میر بھی اپنی حقیقی زندگی کے کرداروں کے ساتھ جلوہ گر ہوئے، دیگر فن کاروں میں حرا عمر، ہانیہ خان، انیلا خان اور ارباز نبی شامل ہیں۔


اقبال خورشید کے اس اسکرپٹ کو اسامہ چوہدری نے پروڈیوس کیا، ہدایت کاری مہروز احمد کی ہے، ارباز نبی نے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر، شجاعت لیاقت نے ساؤنڈ انجینئر کا فریضہ نبھایا ہے۔ عکاسی دانش شیخ کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔