سندھ حکومت کا پیپلز کسان کارڈ لانے کا بڑا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں پیپلز ہاری کارڈ لانے کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اس سال پیپلز ہاری کارڈ پر کاشت کاروں کو 3 ارب سبسڈی دے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک ملین کاشت کاروں کی رجسٹریشن کرنے جارہے ہیں، ایک ارب فرٹیلائزر، ایک ارب فیڈ، ایک ارب ڈی اے پی پر دیں گے، چھوٹے کاشت کاروں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے میں 16 کولڈ اسٹوریج لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں گنا 3 لاکھ 10 ہزار ہیکٹرز لگا ہوا تھا، پانی کی قلت کی وجہ سے سندھ کا گنا اب نہ ہونے کے برابر ہوگیا ہے، 950 ملین اسکیم ہے، جس میں 80 فیصد حکومت اور 20 فیصد کاشت کار کا شیئر ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔