سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، نعرے بازی

کراچی: سندھ اسمبلی میں باغی ارکان کے حکومتی بینچوں پر بیٹھنے پر ہنگامہ، اپوزیشن اور حکومتی ارکان شور شرابہ کرتے رہے، حزب اختلاف نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ شہریار شر اور اسلم ابڑو کے حکومتی بینچز پر بیٹھنے پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج شروع کردیا۔ حکومتی اراکین نے اپوزیشن کے نعروں کا بھرپور جواب دیا جس پر ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔
اجلاس میں لوٹے لوٹے کے نعرے بھی لگائے گئے جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس دس منٹ کے لیے ملتوی کردیا۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا یہ کوئی طریقہ نہیں، افسوس ہے اراکین کو رولز کا پتا ہی نہیں۔ یہ کتاب اپنے منہ پر ماریں، رول 8 میں جائیں دیکھیں اس طرح کا رویہ نہیں اپنایا جاسکتا۔ اسپیکر نے پی ٹی آئی رہنما بلال غفار سے مخاطب ہوکر کہا آپ پارلیمانی لیڈر ہیں، قانون پڑھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔