سیالکوٹ: ایسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً نا قابل قبول ہیں، جنرل باجوہ
اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کا قتل قابل مذمت اور شرمناک ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ جرم میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً نا قابل قبول ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی سیالکوٹ واقعہ کو بہت دلخراش اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے واقعے کی تحقیقات میں حکومت پنجاب کی معاونت کر رہے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ انتہا پسندی کے واقعات کو روکنے کے لیے معاشرے کو مل کر کام کرنا ہو گا۔