دنیا بھر میں شوبز کی رونقیں دوبارہ بحال، جیمز بانڈ کی ’ نو ٹائم ٹو ڈائی‘کا رکارڈ بزنس
عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہونے والی شوبز کی رونقیں آہستہ آہستہ اب دوبارہ بحال ہورہی ہیں، معروف برطانوی اداکار ڈینیل کریگ کی بطور007 جیمز بانڈ آخری فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ 2021 میں 500 ملین ڈالر کمانے والی دوسری ہالی ووڈ فلم بن جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیمز بانڈ کی 25 ویں ایڈونچ رفلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی آمدنی بدھ کے روز تک مجموعی طور پر 368 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ فلم کی دنیا بھر میں مجموعی آمدنی 474 ملین ڈالر ہے۔
یہ فلم اس ہفتے کے آخر میں فلم ’فاسٹ اینڈ فیورئس 9‘ کے بعد 500 ملین ڈالر کا سنگ میل عبور کرنے والی سال 2021 کی دوسری ہالی ووڈ فلم ہوگی۔
ڈینیل کریگ کی فلم نے ابھی وارنر بروسکی فلم ’ گوڈزیلا vs کانگ ‘ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا بھر میں باکس آفس پر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
چینی ہٹ فلم ’ چائنا ٹاؤن 3‘ اس وقت دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے جس کی آمدنی686.8 ملین ڈالر ہیں اور ’ فاسٹ اینڈ فیورئس 9‘ فی الحال دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جس کی آمدنی 543.5 ملین ڈالر ہے۔
دنیا بھر میں سرفہرست دو فلمیں چین کی ہیں ، ’دی بیٹل ایٹ لیک چھیئناگ‘ جوکہ 769 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور’ ہائی موم ‘ 822 ملین ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔