معروف ہدایتکار کے ہمایوں سعید کی شادی سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

کراچی: پاکستان کے سپراسٹار ہمایوں سعید کی شادی کے حوالے سے پوشیدہ حقائق سے متعلق پاکستانی ٹیلی وژن اور فلم ڈائریکٹر سکندر شاہ نے حیران کُن انکشافات کیے ہیں۔
سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اور ہمایوں سعید ماضی میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے کراچی کے علاقے طارق روڈ گئے تھے، وہاں ہم نے ایک بنگلہ فائنل کیا، جس میں ڈرامے کی شوٹنگ کرنی تھی۔
ہدایت کار نے کہا کہ اُس بنگلے کی مالکن ثمینہ نامی خاتون تھیں، جو اب ہمایوں سعید کی اہلیہ بن چکی ہیں، پھر ہم نے وہاں اپنے ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز کیا تو تیسرے دن ہی ہمایوں سعید اور ثمینہ کے درمیان محبت کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔


انہوں نے انکشاف کیا کہ اس بنگلے میں ثمینہ اپنی والدہ اور بیٹی ثناء شاہ نواز کے ہمراہ رہتی تھیں، یہ وہی بیٹی تھی جو اب اکثر و بیشتر ہمایوں سعید کے ساتھ بھی نظر آتی ہیں۔
سکندر شاہ نے کہا کہ ثمینہ پہلے سے شادی شدہ تھیں لیکن ہمایوں سعید نے اس کے باوجود ثمینہ سے شادی کا فیصلہ کیا اور ان کی بیٹی ثناء کو بھی قبول کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہمایوں سعید کے دوستوں نے اس شادی میں ان کی مدد کی، اس دوران میں شہر سے باہر تھا تو ہمایوں نے مجھے اپنی شادی پر مدعو کیا۔
ہدایت کار سکندر شاہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ ہمایوں سعید کی شادی ثمینہ سے ہورہی ہے، مجھے لگا تھا کہ وہ اپنی کزن سے شادی کررہے ہیں جن کے ساتھ ان کی پہلے سے بات پکی ہوئی تھی۔
سکندر شاہ نے مزید کہا کہ جب میں شادی پر پہنچا تو میں نے دیکھا کہ ثمینہ دلہن بنی ہوئی تھیں، میں دونوں کو ساتھ دیکھ کر بہت خوش ہوا۔
خیال رہے کہ ثمینہ سے ہمایوں سعید کی کوئی اولاد نہیں ہوئی جب کہ اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ ثناء شاہ نواز، اُن کی سالی نہیں بلکہ بیٹی ہے، ثناء 25 سال سے ان کے ساتھ ہے اور ان کے گھر کی رونق ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔