شعیب ملک کو آئندہ بھی پریشان کرتی رہوں گی، ثانیہ مرزا
دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ آنے والے برسوں میں بھی اپنے شوہر کو پریشان کرتی رہیں گی۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شعیب ملک کے ساتھ گزارے چند حسین لمحات شیئر کیے ہیں۔
انہوں نے اپنی خصوصی پوسٹ کے کیپشن میں شعیب ملک سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرے اچھے اور بُرے وقت کے ہم سفر کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘
اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ان شاء اللّہ! میں آپ کو آنے والے برسوں میں بھی اسی طرح پریشان کرتی رہوں گی۔‘
View this post on Instagram
دوسری جانب ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بیٹی اور داماد کو شادی کی 11 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔
خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدرآباد میں ہوئی تھی جب کہ ولیمہ سیالکوٹ میں ہوا تھا۔