بیٹے سے دوستی کا رشتہ، مہینے میں 2 بار ملنے دبئی جاتا ہوں، شعیب ملک

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مہینے میں دو مرتبہ اپنے بیٹے اذہان سے ملنے دبئی ضرور جائیں۔
شعیب ملک ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور بیٹے سے اپنے تعلق سے متعلق بات چیت کی۔
شعیب ملک نے بتایا کہ ان کا بیٹے کے ساتھ باپ بیٹے سے زیادہ دوستی کا رشتہ ہے اور ایک مضبوط بونڈ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے سے ملنے مہینے میں 2 مرتبہ دبئی ضرور جاتے ہیں اور اس کے ساتھ بھرپور وقت گزارتے ہیں۔
شعیب ملک کے مطابق وہ جتنے دن دبئی میں رہتے ہیں، ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہی اپنے بیٹے کو اسکول ڈراپ کریں اور واپسی پر اسے پِک کریں جب کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی اس کے ساتھ حصہ لیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ والدین کا بچوں کے ساتھ دوستی کا رشتہ ہونا بہت ضروری ہے جیسے کہ میں اپنی والدہ کے بہت قریب ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو پارک لے کر جاتے ہیں اور دونوں میں وہاں فٹ بال کا مقابلہ ہوتا ہے جو اذہان کو بہت پسند ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کرلی تھی جس کے بعد سے ثانیہ اور شعیب ملک کا اکلوتا بیٹا دبئی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔