اپوزیشن کو شکست تسلیم نہ کرنے کی بری روایت ترک کرنا ہوگی،شبلی
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بلاول کے جذبانی بیانات منطق و حقائق سے عاری ہیں، اپوزیشن کو شکست تسلیم نہ کرنے کی بری روایت ترک کرنا ہوگی، ایسا رویہ جمہوری اقدار کے منافی ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا لیکچر دینے والے جمہوری طرز عمل اپنائیں، ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے ووٹ کو عزت دینے کو تیار نہیں، سروے پی ٹی آئی کی برتری، عمران خان کو مقبول رہنما دکھا چکے تھے، 10 سال میں عوام کے لیے کچھ نہ کرنے والوں کو ووٹ کیسے ملتے؟