فواد نے پولیس دیکھ کر ہتھنی جیسا بھاگ کے سر شرم سے جھکادیے، شیر افضل
اسلام آباد: شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کا حق نہیں بنتا کہ وہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فواد چوہدری اس روز پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگ رہے تھے، جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو، فواد چوہدری کے اس بھاگنے کے عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھکا دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کسی کو مشورے نہ دیں، پی ٹی آئی کی قیادت کتنی ہی فیل ہو، لیکن کم ازکم کڑے وقت میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی رہی، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت مشکل وقت میں فواد چوہدری کی طرح بھاگی نہیں، وہ پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فواد چوہدری نے انٹرویو میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی ہی کی وجہ سے ہیں، ہماری پہچان ہی پی ٹی آئی ہے، پی ٹی آئی میں تھے، ہیں اور رہیں گے۔
فواد چوہدری نے 24 مئی 2023 کو پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور 9 مئی واقعے کی مذمت کی تھی۔