پیپلزپارٹی صرف شہباز شریف کے موقف کو مسلم لیگ ن کا موقف سمجھتی ہے ،شازیہ مری

سیکرٹری اطلاعات پیپلز پپارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی صرف شہباز شریف کے موقف کو مسلم لیگ ن کا موقف سمجھتی ہے ۔اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہ ہ قوم منتظر ہے مریم نواز شریف کتنے استعفے اسپیکر کے پاس جمع کرواتی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اکہ مریم نواز شریف اور خاقان عباسی کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ۔ہم نے دوسری بار مسلم لیگ ن کو سیاسی خود کشی سے روکا ، اس سوال کا جواب چاہتے ہیں کہ کس کی خواہش پر استعفوں پر اصرار کیا جا رہا تھا،پی ڈی ایم ہم نے بنایا ہے ہمیں ڈکٹیشن دینے کی کوشش نہ کی جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔