ملک میں مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں،پرویز ملک

مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہحکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، وزیراعظم اور ان کے وزرا کس منہ سے خود مہنگی بجلی کا بم عوام پر گرا رہے ہیں۔اپنے بیا ن میں انہوںنے کہا عمران خان وزیر اعظم نہیں اناڑی کھلاڑی ہیں،نالائق حکمرانوں کی انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی،حکمرانوں کی ذہنیت آمرانہ ہو جائے تو جدوجہد شروع کر دیتے ہیں۔ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں مکمل جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں ،یہ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈحکومت ہے،حمزہ شہباز شریف نے جمہوریت کی خاطر تاریخ ساز جدوجہد کی اور مثالی قربانی دی ہے۔انہوں کہا کہ ملک میں مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ گیس، بجلی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔