شہباز تعویذ دھاگا کریں، عمران پانچ سال پورے کریں گے، شیخ رشید
اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے فرد جرم عائد ہونے پر شہباز شریف کو تعویذ دھاگا کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا آصف زرداری نے کرمنلر پروسیجر میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، جلد اپوزیشن کا مطالبہ ہوگا نیب ختم کردیں، عمران خان کے ساتھ ہیں، وہ پانچ سال پورا کرے گا۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے، اے پی سی 15 اگست تک نہ ہوئی تو محرم شروع ہوجائے گا، اپوزیشن میں وہ دم خم نہیں، انہیں سہولتیں اور رعایت چاہیے۔ انہوں نے کہا ایم ایل ون حکومت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، چاہتے ہیں ریٹائرڈ ملازمین بھی ایم ایل ون منصوبے کو جوائن کرلیں، ایم ایل ون کے بعد ٹو پر کام شروع کردیں گے، ایل ون منصوبے سے ٹرینوں کی تعداد بھی بڑھے گی۔
اُن کا کہنا تھا 14 وزارتیں اسی وجہ سے کرسکا کہ لوگوں کا اعتماد تھا، نالہ لئی کی وجہ سے گردونواح کے لوگ امیر ہونے جارہے ہیں، تجاوزات کے ساتھ گزارا کررہے ہیں۔