مولانا کا اب قومی سیاست میں کوئی کردار نہیں رہا: شیخ رشید
اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا پلان اپوزیشن کو بند گلی میں لے جانے کا ہے۔
طورخم دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا سینیٹ الیکشن میں حصہ لینا خوش آئند ہے، امید ہے (ن) لیگ بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 16 فروری کو نوازشریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں ہوگا، انھیں واپس لانے کی لئے پوری کوشش کی جا رہی ہے، مگر برطانوی حکومت کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہے۔
اںھوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی تو کوئی سیٹ نہیں، ان کا قومی سیاست میں کوئی کردار نہیں رہا۔