شہریار منور کی شادی تقریبات جاری، ماہرہ خان کی ڈانس ویڈیو وائرل
کراچی: پاکستان کے معروف اداکار شہریار منور کی شادی تقریبات جاری ہیں، جس میں ماہرہ خان کے کیے گئَ دلکش رقص کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
اداکار شہریار منور اور ماہین صدیقی کی گرینڈ شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، قوالی نائٹ، مہندی اور اب شبِ موسیقی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جس میں پاکستان شوبز کی متعدد فنکاروں کو لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ایسے میں اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اپنے دوست شہریار کی شادی پر شاندار ڈانس پرفارمنس پیش کی ہے جن کے ساتھ وہ ماضی میں فلم بھی کر چکی ہیں۔
اس وائرل ویڈیو میں ماہرہ خان کو مادھوری ڈکشت کے معروف گانے ’گھاگرا‘ پر دھواں دھار پرفارمنس پیش کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں ان کے ساتھ ایک اور فنکارہ بھی موجود ہے۔
شہریار منور کی شبِ موسیقی کے فنکشن میں احد رضا میر، ماہرہ خان، ثروت گیلانی، عاصم رضا، فہد مرزا سمیت کئی فنکاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگادیے۔