طاقت کا بے دریغ استعمال، آمریت تو ہوسکتا ہے، جمہوریت ہرگز نہیں، آفریدی
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی ملکی صورت حال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہرگز نہیں۔‘
شاہد آفریدی نے کہا کہ اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے۔
انہوں نے اپیل کی کہ خدارا! اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ اور احتجاجی دھرنا ختم کردیا گیا ہے جب کہ حکومت کو انتخابات کا اعلان کرنے کے لیے چھ روز کا الٹی میٹم پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے دیا ہے۔